منگلورو 26/نومبر (ایس او نیوز)الال کے قریب واقع ایک مچھلی کے کارخانے (فِش مِیل) میں ڈیوٹی پر تاخیر سے آنے والے ملازم سے باز پرس کرنے پر ناراض ملازم نے کارخانے کے سپروائزر کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق ریکا عرف ریکاذ نامی ملازم ڈیوٹی پر تاخیر سے پہنچا اورحاضری رجسٹر پر اندراج کے وقت کارخانے کے سپروائزرشاکر اسماعیل نے اعتراض جتایا تودونوں کے بیچ تکرار شروع ہوگئی پھر ریکاذ نے ایک چاقوسے اس پر حملہ کردیا۔حملے کے بعد ملزم موقع پر سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی شاکراسماعیل کو نجی اسپتال میں علاج کے لئے داخل کیاگیا ہے۔پولیس نے کیس درج کرلینے کے بعد تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔